ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلرام پور میں نوجوان نے کیا آٹھ سالہ بچی سے ساتھ منھ کالا

بلرام پور میں نوجوان نے کیا آٹھ سالہ بچی سے ساتھ منھ کالا

Wed, 25 Apr 2018 12:41:39    S.O. News Service

بلرام پور24اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بلرام پور ضلع کے پچ پیڑوا علاقے میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو پکڑا گیا ہے ۔ متاثرہ بچی کو سنگین حالت میں طبی امداد کے لیے گونڈا بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ پچ پیڑوا تھانہ حلقہ باشندہ آٹھ سالہ بچی پیر کی شام کھیت سے لوٹ رہی تھی۔ راستے بچی کے پڑوسی چنو (28) نے اسے زبردستی کھیت میں لے جاکر اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کی چیخ سن کر ارد گرد کے کھیت میں کام کر رہے دیہاتیوں نے پہنچ کر ملزم چنو کو پکڑ لیا۔ بچی کو ڈسٹرکٹ خواتین کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی معلومات ملنے پر پولیس حکام انل کماررائے نے ہسپتال کا دورہ کرکے متاثرہ بچی کے لواحقین سے ملاقات کی۔ رائے نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بچی کو علاج کے لیے گونڈہ بھیجا جا رہا ہے۔


Share: